وینر مصفاہ

testwiki سے
Jump to navigation خانۂ تلاش میں جائیں

سانچہ:اصطلاح برابر ریاضیاتی کاملیت میں وینر مصفاہ کامل مصفاہ کی جماعت ہیں، جو کسی مطلوبہ متوالیہ کا لکیری تخمینہ لگاتے ہیں، کسی متعلقہ معطیات متوالیہ کی مدد سے۔ لکیری مصفاہ کے احصائی حل میں تمام متوالیہ تصادفی عملیہ تصور کیے جاتے ہیں۔ ہم یہ فرض کرتے ہیں کہ متوالیہ کے درجہ دوم کے احصاء (یعنی اوسط، ڈیٹا متوالیہ کی خود تضایف اور "معطیات متوالیہ" اور "مطلوبہ متوالیہ" کے درمیان مخلوط تضایف) معلوم ہیں۔ مسئلہ ایسا لکیری مصفاہ بنانے کا ہوتا ہے جس میں شوری ڈیٹا ادخال ہو، اس کا اخراج تخمینہ ہو اور مصفاہ کے اخراج پر شور کا اثر کسی کسوٹی کے تحت تصغیر ہو۔ ایک مفید کسوٹی "تخمینہ متوالیہ" اور "مطلوبہ متوالیہ" میں فرق (جسے غلطی کہتے ہیں) کے مربع کی اوسط ہے۔ اگر متوالیہ ساکن عملیہ ہوں، تو وینر مصفاہ اس کسوٹی کے تحت مسئلہ کا حل ہے۔

فائل:Linear wiener filter setup.png
تصویر 1۔ مصفاہ H(z)=k=0Khkzk

تصویر 1 میں اشارہ متوالیہ xn کسی صورت میں اشارہ متوالیہ dn سے متعلق ہے۔ ہم اشارہ متوالیہ xn کو مصفاہ H سے گزار کر اشارہ yn حاصل کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ متوالیہ yn تخمینہ ہو متوالیہ dn کا۔ یعنی مصفاہ H اس طرح چنا جائے کہ متوالیہ dn اور متوالیہ yn کے درمیان غلطی متوالیہ en=dnyn کا اوسط مربع کم سے کم ہو:

minHE[en2]

تمام متوالیہ تصادفی ہیں اور اوسط سے مراد متوقع قدر ہے۔ اس کے علاوہ متوالیہ تصادفی ساکن ہیں۔ مصفاہ H ایک متناہی متوالیہ h0,h1,,hK1 سے بنا ہے۔ مصفاہ کے اخراج yn اور ادخال xn کے درمیان تلفیف کا رشتہ ہے۔ اس مسئلہ میں اس رشتہ کو قالب ضرب کے ذریعہ لکھنا مفید ہے:

yn=[xnxn1xn(K1)][h0h1hK1]

یا

yn=x_nth_

جہاں xn_=[xnxn1xn(K1)] اور t کی علامت پلٹ (میٹرکس) ظاہر کرتی ہے۔ یہ ایک معلوم بات ہے کہ اوسط مربع غلطی E[en2] کی تصغیر اسی وقت ہوتی ہے جب غلطی en ڈیٹا xn کے قائم الزاویہ ہو، یعنی

E[x_nen]=0

اس معلومہ کو استعمال کرتے ہوئے

E[x_nen]=E[x_n(dnyn)]=E[x_n(dnx_nth_)]=E[x_ndn]E[x_nx_nth_]=0

یا

r_dx=Rxxh_

جہاں r_dX=E[x_ndn] سمتیہ، dn اور x_n کے درمیان تضایف کو ظاہر کرتا ہے اور اس کی جسمات K×1 ہے اور R_xx=E[x_nx_nt] میٹرکس، x_n کی "خود تضایف" کو ظاہر کرتی ہے اور اس کی جسامت K×K ہے۔ چونکہ متوالیہ dn اور xn تصادفی ساکن ہیں، اس لیے یہ تضایف صرف "وقت فرق" پر منحصر ہیں۔ اس لیے ہم اس مساوات کو یوں لکھ سکتے ہیں [rdx(0)rdx(1)rdx(K1)]=[rxx(0)rxx(1)rxx(2)rxx(K1)rxx(1)rxx(0)rxx(1)rxx(K2)rxx(K1)rxx(K2)rxx(K3)rxx(0)][h0h1hK1] جہاں ہم نے تعریف کیا  rdx(k)=E[dnxn+k] اور  rxx(k)=E[xnxn+k] اس کے علاوہ ہم نے یہ معلومہ استعمال کیا کہ تضایف جفت دالہ ہوتی ہے (r(k)=r(k)).٘ ان مساوات کو وینر ہوپف (wiener-hopf) مساوات کہا جاتا ہے۔ اس مساوات نظام سے ہمیں مصفاہ حاصل ہوتا ہے

h_=Rxx1r_dx

چونکہ میٹرکس Rxx متناظر ٹوپلٹز ہے، اس لیے اس حل کے لیے میٹرکس اُلٹانے جیسے مہنگے عالج کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی، بلکہ اس کے لیے ایک سستا الخوارزم لیونسن ڈربن نام سے موجود ہے۔ اس حل تک پہنچنے کے لیے ہمیں تصادفی متوالیہ dn اور xn کی صرف درجہ دوم کی احصاء کی ضرورت پڑی ہے۔

مزید دیکھیے