تفاوت

testwiki سے
Jump to navigation خانۂ تلاش میں جائیں

سانچہ:اصطلاح برابر

تھمب نیل بنانے کے دوران میں نقص:
تصادفی متغیر کا "معیاری انحراف" σ ناپ ہے تصادفی متغیر کی اقدار (نیلا رنگ میں) کا اپنے اوسط μ کے گرد پھیلاؤ کا۔

تصادفی متغیر کا اپنی متوقع قدر سے ممکنہ انحراف کی مقدار کو جانچنے کے لیے، تصادفی متغیر کا تَفاوُت استعمال ہوتا ہے۔ اگر تصادفی متغیر X کی متوقع قدر کو

 μ=E(X)

لکھا جائے، تو X کا تَفاوُت σ2 یوں تعریف کیا جاتا ہے

 σ2=E((Xμ)2)

یعنی σ2 ہے تصادفی متغیر X کی اوسط μ سے دوری xμ کے مربع  (xμ)2 کی اوسط۔ واپس X کی اکائی میں آنے کے لیے ہم σ2 کا مربع جزر لے کر معیاری انحراف σ حاصل کرتے ہیں۔

غور کرو کہ تفاوت σ2 کو یوں لکھ سکتے ہیں

 σ2=E((Xμ)2)=E(X2)μ2

جہاں متفرد تصادفی متغیر کے لیے  E(X2)=ixi2pX(xi) غور کرو کہ  E(X2) متغیر  x2کی وزن شدہ اوسط ہے، جہاں وزن تصادفی متغیر X کی احتمال کمیت دالہ  pX(.) سے کیا گیا ہے۔ متفرد تصادفی متغیر X کی "احتمال کمیت تفاعل"  pX(x) اس متغیر کی قدر x ہونے کے احتمال کو کہتے ہیں اور یوں تعریف کرتے ہیں:

 pX(xi)=Pr(X=xi)

اس تَفاوُت (variance) کے مربع جزر کو تصادفی متغیر کا معیاری انحراف کہا جاتا ہے، جو یہ بتاتا ہے کہ تصادفی متغیر کی ممکنہ اقدار کا اپنی متوقع قدر کے گرد پھیلاؤ کتنا سمجھا جا سکتا ہے۔ معیاری انحراف (standard deviation)

 std. dev.(X)=var(X)
فائل:Binomial distribution pmf.png
تصویر 2: دو رقمی توزیع کی احتمال کمیت تفاعل  pX(.)

مثال: دو رقمی توزیعِ احتمال شدہ تصادفی متغیر X کا تفاوت (variance)

 var(X)=np(1p)

تصویر 2 میں سرخ خطِ منحنی کے مطابق تَفاوُت var(X)=np(1p)=40×0.5×(1.5)=10 اور معیاری انحراف (standard deviation)  std. dev. (X)=10123.16

مزید دیکھیے

سانچہ:ریاضی مدد

سانچہ:معلومات کتب خانہ