لکیری اقل مربعات

testwiki سے
نظرثانی بتاریخ 06:32، 6 فروری 2025ء از imported>ZumrahBot (خودکار: 5 زمرہ جات کا اضافہ (زمرہ:شماریات، زمرہ:عددی تحلیل، زمرہ:1805ء میں سائنس، زمرہ:فرانس میں 1805ء، زمرہ:کمپیوٹری ریاضی))
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation خانۂ تلاش میں جائیں

سانچہ:اصطلاح برابر تجربات سے اکثر ایسا ڈیٹا اکٹھا ہوتا ہے جسے کسی کثیر رقمی سے تقرب کرنا مفید رہتا ہے۔ فرض کرو کہ کسی تجربے کے نتیجے میں ہمیں n پیمائش جوڑے ملتی ہیں:

 (x1,y1),(x2,y2),,(xn,yn)

ان کے گراف کو دیکھتے ہوئے ہم یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ یہ دالہ  y=f(x)، ذیل میں سے کسی کثیر رقمی

  1.  y=ax+b     (گراف لکیری خط)
  2.  y=ax2+bx+c     (درجہ دوم کثیر رقمی)
  3.  y=ax3+bx2+cx+d     (سہ کثیر رقمی)
  4.  
  5.  y=cmxm+cm1xm1+c1x+c0     (m کثیر رقمی)

سے تقرب کی جا سکتی ہے۔

فائل:Ls poly 2 fit.png

تصویر میں گیارہ نکتوں (x,y) کا درجہ دوم کثیر رقمی سے تقرب کیا گیا ہے۔

تجربہ سے حاصل ہونے والے n جوڑے اگر درجہ m کے کثیر رقمی میں ایک ایک کر کے ڈالے جائیں تو ہمارے پاس n مساوات حاصل ہوں گی، جنہیں درج ذیل میٹرکس مساوات کی صورت لکھا جا سکتا ہے (عام طور پر n>m ):

YMC

Y=[y1y2yn],M=[1x1x12x1m1x2x22x2m1xnxn2xnm],C=[c0c1cm]

عام طور پر یکلخت لکیری مساوات کا نظام

MC=Y

ناموافق ہو گا، اس لیے اس کا کوئی حل نہیں ہو گا، یعنی ایسا کوئی C نہیں جو ان مساوات کی تسکین کرے۔ اس لیے کوشش یہ ہو گی کہ ایسا  C* نکلا جائے جس کا غلطی سمتیہ  e=YMC* کم سے کم ہو۔ یعنی غلطی سمتیہ کا امثولہ e کم سے کم ہو۔

چونکہ سمتیہ Y فضا n میں ہے، اس لیے ہمیں اقلیدسی فضا میں امثولہ کی عام تعریف استعمال کرتے ہوئے

e2=e12+e22++en2

کی تصغیر کرنا ہے۔

اب لکیری فضا m+1 کے کسی سمتیہ C کے لیے، سمتیہ MC، میٹرکس M کی ستون فضا میں ہے، جو n کی لکیری ذیلی فضا ہے۔ اب مسقط کی تعریف سے ہم جانتے ہیں کہ سمتیہ Y کا میٹرکس M کی ستون فضا میں مسقط، غلطی امثولہ e کی تصغیر کرتا ہے۔ ذیلی فضا MC میں سمتیہ Y کے مسقط کو ہم  MC* لکھتے ہیں۔ بہترین تقرب مسلئہ اثباتی کی رو سے غلطی سمتیہ قائم الزاویہ ہو گا ذیلی فضا کے۔ دوسرے لفظوں میں غلطی سمتیہ اور میٹرکس M کی ستون فضا کے کسی بھی سمتیہ MC کا اندرونی حاصل ضرب صفر ہو گا:

 (MC)t(YMC*)=0

(اقلیدسی فضا میں اندرونی حاصل ضرب کی عام تعریف استعمال کرتے ہوئے)،
یا

 CtMt(YMC*)=0
 Ct(MtYMtMC*)=0
 MtYMtMC*,C=0

جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ

 MtYMtMC*=0

یا

 MtMC*=MtY

اگر میٹرکس  MtM مقلوب ہو تو حل یہ ہو گا

 C*=(MtM)1MtY

مصفاہ صورت

رقمی عملیت اشارہ میں اقل مربعات تخمینہ کو مصفاہ صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔

فائل:Linear wiener filter setup.png
تصویر 1۔ مصفاہ H(z)=k=0Khkzk

تصویر 1 میں اشارہ متوالیہ xn کسی صورت میں اشارہ متوالیہ dn سے متعلق ہے۔ ہم اشارہ متوالیہ xn کو مصفاہ H سے گزار کر اشارہ yn حاصل کرتے ہیں۔ ہمار مقصد یہ ہے کہ متوالیہ yn تخمینہ ہو متوالیہ dn کا۔ یعنی مصفاہ H اس طرح چنا جائے کہ متوالیہ dn اور متوالیہ yn کے درمیان غلطی متوالیہ en=dnyn کا اقل مربع کم سے کم ہو:

minHnen2

اگر متوالیہ تصادفی بھی ہوں تو پھر بھی ہم صرف مشاہداتی متوالیہ استعمال کر کے حل نکالنا چاہتے ہی (اور متوالیہ کی احصائی نوعیت سے مستفید نہیں ہونا چاہتے)۔ مصفاہ H ایک متناہی متوالیہ h0,h1,,hK1 سے بنا ہے۔ مصفاہ کے اخراج yn اور ادخال xn کے درمیان تلفیف کا رشتہ ہے۔ اس مسئلہ میں اس رشتہ کو مصفوفہ ضرب کے ذریعہ لکھنا مفید ہے۔ اخراج ynکے ایک لمبائی N کے ٹکرے کو N×1 سمتیہ y_n کے طور پر لکھتے ہوئے، ملفیف کو بطور قالب ضرب یوں لکھا جا سکتا ہے:

[ynyn1yn(N1)]=[xnxn1xn(K1)xn1xn2xn1(K1)xn(N1)xn(N1)1xn(N1)(K1)][h0h1h(K1)]

یا

y_n=Xh_

جہاں میٹرکس X کی جسامت N×K ہے۔ یہ ایک معلوم بات ہے کہ اقل مربع غلطی i=n(N1)nei2 کی تصغیر اسی وقت ہوتی ہے جب غلطی en ڈیٹا xn کے قائم الزاویہ ہو، یعنی

Xte_n=0

اس معلومہ کو استعمال کرتے ہوئے

Xte_n=Xt(d_ny_n)=Xt(d_nXh_)=Xtd_nXtXh_=0

اگر میٹرکس XtX جس کی جسامت K×K ہے، مقلوب ہو، تو اس سے ہمیں مصفاہ حاصل ہوتا ہے

h_=(XtX)1Xtd_n

مزید دیکھیے

سانچہ:ریاضی مدد