نمونہ اوسط

testwiki سے
نظرثانی بتاریخ 06:28، 27 جنوری 2024ء از imported>UrduBot (خودکار: درستی املا ← تفاعل)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation خانۂ تلاش میں جائیں

سانچہ:اصطلاح برابر

فائل:Pdfconvolve.png
سرخ رنگ میں نمونہ جات کا "احتمال کثافت دالہ" دکھایا ہے، جن کا اوسط 0.5 ہے۔ نیلے رنگ میں گیارہ مشاہدات کے "نمونہ اوسط" کا "احتمال کثافت تفاعل" دکھایا گیا ہے، جس کا اوسط بھی 0.5 ہے، مگر اوسط کے گِرد پھیلاؤ (یعنی معیاری انحراف) کم ہے۔

نظریہ احتمال میں مشاہدات (نمونہ جات) X1,X2,,XN کا اوسط

X¯=1Ni=1NXi

نمونہ اوسط کہلاتا ہے۔ اگر مشاہدات X1,X2,,XN کو آزاد اور ایک جیسے توزیع شدہ تصادفی متغیر سمجھا جائے جن (میں سے ہر ایک) کا اوسط μ ہو اور معیاری انحراف σ، تو "نمونہ اوسط" X¯ بھی ایک تصادفی متغیر ہو گا جس کا اوسط

E(X¯)=μ

اور معیاری انحراف

Var(X¯)=σN

ہو گا۔

مثال

فرض کرو کہ آپ ایک گیند کو عمارت کی چھت سے گراتے ہو اور زمین کو چھونے تک کا وقت گھڑی کی مدد سے ناپتے ہو۔ اس ناپنے میں کچھ غلطی ہو گی۔ اس لیے بہتر ہے کہ آپ تجربہ کئی مرتبہ دہراؤ اور مشاہداتی وقتوں کا اوسط لے لو، جس سے ناپے وقت میں غلطی نسبتاً کم ہو گی۔

مزید دیکھیے

سانچہ:ریاضی مدد

it:Media aritmetica