کیلے ہمیلٹن مسئلہ اثباتی

testwiki سے
Jump to navigation خانۂ تلاش میں جائیں
  • Cayley-Hamilton theorem

اگر  p(λ) مربع میٹرکس  A کا "ویژہ کثیر رقمی" ہے، تو  n×n میٹرکس  A کی ویژہ قیمت  λ کے لیے، "ویژہ کثیر رقمی" کی تعریف کی رُو سے

 p(λ)=det(AλI)=anλn+an1λn1++a1λ+a0=0

اس مسئلہ اثباتی کے مطابق مربع میٹرکس خود اپنے کثیر رقمی کی تسکین کرتی ہے:

 p(A)=0
anAn+an1An1++a1A+a0In=0

مثال

A=[1324]

p(λ)=det(AλI)=|1λ324λ|=λ25λ2

A2=[1324][1324]=[7151022]

5A=[5151020]

2I2=[2002]

 A25A2I2=0

اس مسئلہ اثباتی کی مدد سے میٹرکس شمارنگی میں آسانی پیدا کی جا سکتی ہے، مثلاً چونکہ  A2=5A+2I2 اس لیے  A4=A2A2=(5A+2I2)2=25A2+4I2+10A=25(5A+2I2)+10A+4I2=135A+54I2

مزید دیکھیے

سانچہ:ریاضی مدد

حوالہ جات

سانچہ:حوالہ جات