مصفوفہ کی قطبی ہئیت

testwiki سے
Jump to navigation خانۂ تلاش میں جائیں

اگر A مربع غیر-اکیلوی مصفوفہ ہو، تو اسے ایک ایکاوی مصفوفہ U اور ہرمشن غیر منفی بالکل قالب H کے حاصل ضرب کے طور پر لکھا جا سکتا ہے

A=HU

س کے علاوہ یہ معلوم مسئلہ ہے کہ اگر H غیر منفی بالکل ہرمشن قالب ہو، تو ایسی ہرمشن قالب X وجود رکھتی ہے کہ H=exp(X) ہو۔ اس طرح قالب A کو یوں لکھا جا سکتا ہے

A=exp(X)U

جو قالب A کی قطبی ہیئت کہلاتا ہے اور یہ ہیئت منفرد ہے۔ یہاں مخلوط عدد z کی قطبی صورت rexp(iθ) سے مماثلت ہے:

z=rexp(iθ)

اس ہیئت میں exp(X) قالب A کا مطلقہ ہے (جو r کے مماثل ہے) اور U اس کا گھماؤ ہے (جو exp(iθ) کے مماثل ہے)۔

اس کو یوں سمجھا حا سکتا ہے۔[1] ایکاوی مصفوفہ U کے ذریعہ A کو ترچھی بنایا جا سکتا ہے، یعنی

UAU=[α000...0α10...00α2............]=diag(αk)

اب مخلوط عدد αk کو قطبی صورت یوں αk=rkexp(iθk) لکھا جا سکتا ہے جہاں rk>0,θk ہیں۔ اس لیے

diag(αk)=diag(rk)diag(eiθk)

اور ہم لکھ سکتے ہیں

A=Udiag(rk)UUdiag(eiθk)U

خیال رہے کہ کسی ایکوی قالب U کے لیے ہمیشہ UU=1 ہوتا ہے۔

اب یہ دکھایا جا سکتا ہے کہ قالب Udiag(rk)U غیر منفی بالکل ہرمشن ہے اور قالب Udiag(eiθk)U ایکاوی ہے۔

سانچہ:حوالہ جات