نمونہ فضا
Jump to navigation
خانۂ تلاش میں جائیں
سانچہ:اصطلاح برابر سانچہ:Probability fundamentals ایک تجربہ کے تمام ممکنہ نتائج کے مجموعہ کو نمونہ فضا کہا جاتا ہے۔ مثلاً اگر ایک سکے کو ہوا میں اچھالا جائے تو وہ یا تو سر (head) کے بل گرے گا یا دُم (tail) کے بل۔ گویا اس تجربہ کی نمونا فضا سر (H) اور دم (T) پر مشتمل ہے۔ اس نمونہ فضا (S) کو ہم یوں لکھیں گے:
اگر تجربہ یہ ہو کہ سکہ کو دو دفعہ (یکے بعد دیگرے) اچھالا جائے تو نمونہ فضاء یہ ہوگی:
یعنی دونوں دفعہ "سر" آئیں، پہلی بار "سر" اور دوسری بار "دُم،" پہلی بار "دُم" اور دوسری بار "سر"، دونوں مرتبہ "دُم۔"