جیکبی طریقہ

testwiki سے
Jump to navigation خانۂ تلاش میں جائیں

یہ یکلخت لکیری مساوات کا نظام حل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ اس کے لیے مساوات کو ایک تفاعل کی صورت لکھا جاتا ہے جس پر مستقل نکتہ کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔ یکلخت مساوات کو ہم یوں بطور میٹرکس مساوات لکھتے ہیں:

X=DX+c

جہاں

X=[x1x2xn],D=[0a1,2a1,1a1,na1,1a2,1a2,20a2,na2,2an,1an,nan,2an,n0],c=[b1a1,1b2a2,2bnan,n]


اب لکھو

 f(X)=DX+c

اب اس مساوات نظام کا X حل اسی وقت ہو گا اور صرف اسی وقت ہو گا، جب یہ تفاعل  f(X) کا مستقل نکتہ ہو۔

کمپیوٹر (کمپوٹر) پر اسے حل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہم کسی بھی  X0 سے شروع کر کے یوں چلتے جاتے ہیں:

X1=DX0+cX2=DX1+cX3=DX2+c

جبتک یکے بعد دیگرے  Xk اور  Xk+1 میں فرق بالکل معمولی رہ جائے۔ اگر مساوات کا حل ممکن ہو تو حل  X متوالیہ  {Xk} کی آخر ہو گا (اگر یہ متوالیہ کسی حد کی طرف جائے) :

X=limkXk

یہ ضروری نہیں کہ جیکبی طریقہ کام کرے (متوالیہ کسی طرف مرکوز (converge) ہو تو حل نکل سکتا ہے)۔

مثال

مساوات کا نظام

2.0x0+1.1x10.2x2=.22.7x0+3.0x1+1.5x2=0.90.3x0+0.2x11.0x2=0.2

اس کو ہم جیکبی طریقہ کے لیے یوں ڈھال کر لکھتے ہیں:

X(k+1)=[0.55.1.90.5.3.20]X(k)+[0.10.3.2]


اب سب صفر سے شروع کر کے آگے بڑھتے جاتے ہیں: X(0)=[000] کچھ پہلی بازیوں کے جواب یہ ہیں:

X(1)=[0.10.30.2],X(2)=[0.2850.490.17],X(3)=[0.390.640.19]
X(4)=[0.470.740.19],X(5)=[0.530.820.19],X(6)=[0.560.870.19]

بہت سی بازیوں کے بعد یہ مساوات کا حل حاصل ہوتا ہے:

X=[x0x1x2]=[0.671.010.20]

مزید دیکھیے

سانچہ:ریاضی مدد