ایلن بیکر
سانچہ:خانۂ معلومات سائنس دان ایلن بیکر، ایف آر ایس (19 اگست 1939 – 4 فروری 2018[1]) ایک انگریز ریاضی دان تھا، وہ اپنے نظریۂ عدد سے متعلق کام پر جانا جاتا ہے، خاص طور پر جو ماورائی عدد کے نظریہ سے پیدا ہوتے ہیں۔
زندگی
ایلن بیکر لندن میں 19 اگست 1939ء کو پیدا ہوا۔ ایلن کو 1970ء میں جب اس کی عمر محض 31 سال تھی، ریاضی میں کیے گئے کام پر ریاضی کی دنیا کا سب سے اعلیٰ اعزاز فیلڈز انعام دیا گیا۔ اس کا علمی سفر یونیورسٹی کالج لندن میں ہارولڈ ڈاوینپورٹ کے بطور ایک طالب علم کے شروع ہوا اور بعد ازاں جامعہ کیمبرج، جہاں سے اس نے پی ایچ ڈی مکمل کی۔ 1970 کے موسم خزاں میں انسٹیٹیوٹ فار ایڈوانسڈ اسٹڈی میں بطور مہمان پروفیسر کام کیا۔[2] ایلن بیکر ٹرینیٹی کالج، کیمبرج کا فیلو بھی رہا۔
ان کا پسندیدہ شعبہ نظریہ عدد تھا، transcendence، logarithmic forms, effective methods، Diophantine geometry اور Diophantine analysis۔
2012ء وہ امریکی ریاضیاتی سوسائٹی کا فیلو بنا۔[3]
کار نمایاں
بیکر نے Gelfond–Schneider theorem کو عام کیا، اس نے خود Hilbert's seventh problem کا حل پیش کیا۔[4] خاص طور پر، بیکن نے ظاہر کیا کہ اگر الجبری اعداد ہیں (مزیدبرآں 0 یا 1) اور اگر غیر ناطق الجبری اعداد ہیں جیسا کہ سیٹ خطی آزادانہ طور پر ناطق اعداد ہیں، تو پھر ماورائی عدد ہے۔
منتخب کتابیات
اعزازات
- 1970: فیلڈز انعام
- 1972: ایڈمز انعام
حوالہ جات
بیرونی روابط
سانچہ:فیلڈ انعام یافتگان سانچہ:معلومات کتب خانہ
- ↑ سانچہ:حوالہ ویب
- ↑ Institute for Advanced Study: A Community of Scholars سانچہ:Webarchive
- ↑ List of Fellows of the American Mathematical Society، retrieved 2012-11-03.
- ↑ Biography in Encyclopædia Britannica. http://www.britannica.com/eb/article-9084909/Alan-Baker
- ↑ سانچہ:حوالہ رسالہ
- 1939ء کی پیدائشیں
- 2018ء کی وفیات
- اکیسویں صدی کے انگریز ریاضی دان
- بیسویں صدی کے انگریز ریاضی دان
- رائل سوسائٹی کے رفقا
- عدد نظریہ ساز
- فیلڈز انعام وصول کنندگان
- لندن کے ریاضی دان
- وفيات بسبب اسٹروک
- یونیورسٹی کالج لندن کے فضلا
- ٹرینیٹی کالج، کیمبرج کے فضلا
- ویکی ڈیٹا سے مطابقت رکھنے والی مختصر تفصیل
- بیسویں صدی کے ریاضی دان
- فضلا جامعہ کیمبرج
- برطانوی ریاضی دان