بحر فضا

testwiki سے
نظرثانی بتاریخ 08:12، 14 جنوری 2024ء از imported>Tahir-bot (Category:Short description is different from Wikidata سے Category:ویکی ڈیٹا سے مختلف مختصر وضاحت میں منتقل کر دیئے گئے بذریعہ گروہ زمرہ بندی)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation خانۂ تلاش میں جائیں

سانچہ:اصطلاح برابر ایسا مجموعہ جس میں شامل کسی بھی دو عناصر کے درمیان "فاصلہ" کا دالہ تعریف ہوا ہو، بَحر فضا کہلاتا ہے۔ عناصر کو فضا میں نقطے تصور کیا جاتا ہے، بعینہ اقلیدسی ہندسہ میں نقطوں کے درمیان فاصلہ بتایا جا سکتا ہے۔ مجموعہ S کے کوئی بھی دو عناصر u اور v کے درمیان فاصلہ فنکشن d(u,v) سے دیا جاتا ہے۔ یہ فنکشن اپنے میدان عمل میں ہر دو عناصر (نقطوں) کے ساتھ ایک غیر منفی عدد (فنکشن کا حیطہ) جوڑتی ہے۔ اس فنکشن کی درج ذیل خصوصیات ہونا لازمی ہیں :

فاصلہ کی خصوصیات

اقلیدسی ہندسہ سے فاصلے کی جن خصوصیات سے پم واقف ہیں، فاصلہ کی تعریف ان پر پورا اترتی ہے۔ یہ خصوصیات یوں ہیں (یہاں  u،  v اور  w مجموعہ S کے عناصر ہیں) :

  1.  d(u,v)0
  2.  d(u,v)=0 اگر بشرطِ اگرu=v
  3.  d(u,v)=d(v,u)
  4.  d(u,v)d(u,w)+d(w,v)    تکون نامساوات

اس طرح کے "مجموعہ و فاصلہ" جوڑے (S, d(.,.)) کو بَحر فضا کہتے ہیں۔

مزید دیکھیے

سانچہ:ریاضی مدد