پی ایچ (کیمیاء)

testwiki سے
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation خانۂ تلاش میں جائیں

علمِ کیمیا میں "پی ایچ" (pH) تیزابیت (acidity) یا اساسیت (basicity) (ضد تیزابیت) ناپنے کا ایک نہایت اہم پیمانہ ہے۔ کسی نم چیز یا مائع کی پی ایچ 0 سے 14 تک کی ہو سکتی ہے۔ پی ایچ جتنی کم ہوتی ہے، تیزابیت اُتنی زیادہ ہوتی ہے۔ 25 ڈگری سینٹی گریڈ پر صفر سے 6.99 تک کی پی ایچ تیزابیت ظاہر کرتی ہے جبکہ 7.01 سے 14 تک کی پی ایچ اساسیت بتاتی ہے۔ پی ایچ عین 7 ہو تو اس کا مطلب ہے کہ وہ مائع تعدیلی (neutral) ہے یعنی نہ تیزابی ہے اور نہ اساسی (alkaline)۔

دس ٹیسٹ ٹیوبیں جن میں ایک سے دس تک پی ایچ کا محلول ہے۔ سارے محلول بے رنگ تھے لیکن یونیورسل انڈیکیٹر ملانے پر مختلف رنگ ظاہر کر رہے ہیں۔

جس محلول میں HA+ کی تعداد OHA کی تعداد سے زیادہ ہوتی ہے وہ تیزابی (acidic) خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ اس کے برعکس جس محلول میں HA+ کی تعداد OHA کی تعداد سے کم ہوتی ہے وہ اساسی (basic) خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔
جب کسی مائع میں HA+ کی تعداد OHA کی تعداد کے عین برابر ہوتی ہے تو وہ نہ تیزابی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور نہ اساسی خصوصیات کا یعنی تعدیلی ہوتا ہے۔

پی ایچ کی قیمت مندرجہ ذیل مساوات کی مدد سے حاصل کی جاتی ہے:

pH=log([HA+])

یعنی log اسکیل پر ہائیڈرونیئم (HA+) آیون کے ارتکاز (concentration) کا معکوس (reciprocal) پی ایچ کہلاتا ہے۔

پی ایچ اور پی او ایچ کا باہمی تعلق۔ سرخ رنگ تیزابیت کو ظاہر کر رہا ہے جبکہ نیلا رنگ اساسیت کو ظاہر کر رہا ہے۔

استعمال

پی ایچ کا استعمال جیولوجی، بائیولوجی، کیمیائی تجزیہ اور صنعتی عوامل میں بہت زیادہ ہوتا ہے تاکہ مختلف مواد کی تیزابیت یا اساسیت کو جاننے میں مدد مل سکے۔
دودھ کی پی ایچ 6.5 سے 6.8 تک ہوتی ہے۔ جب اس میں اتنا سرکہ (acetic acid) ملایا جائے کہ پی ایچ 4.6 ہو جائے تو دودھ پھٹ جاتا ہے۔ جب گرمی پڑتی ہے تو دودھ میں موجود جراثیم lactic acid بناتے ہیں جس سے دودھ خود بخود پھٹ جاتا ہے۔ گرمیوں میں جب دودھ کے پھٹنے کے امکان کافی زیادہ ہوں تو دودھ میں تھوڑا سا چونا یا کاسٹک سوڈا ملانے سے دودھ دیر سے پھٹتا ہے۔

پی ایچ ناپنے کا ایک سادہ میٹر۔
کاشتکاری کی زمین کی پی ایچ ناپنے کا آلہ۔
چند عام محلول کی اوسط پی ایچ
محلول پی ایچ خاصیت
کار کی بیٹری کا تیزاب < 1 تیزابی
معدے کی رطوبت 1.0 – 1.5
نارنجی کا رس 3.3 – 4.2
سرکہ 4-5
کالی کافی 5 – 5.03
دودھ 6.5 – 6.8
خالص پانی 25 °C پر 7 تعدیلی
سمندری پانی 7.5 – 8.4 اساسی
امونیا کا محلول 11.0 – 11.5
بلیچ 12.5
کاسٹک سوڈے کا ایک مولر محلول 14

سانچہ:Main

مزید دیکھیے