دو درجی مساوات کا حل

testwiki سے
نظرثانی بتاریخ 05:25، 7 فروری 2019ء از imported>Yethrosh (گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:خودکار ویکائی)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation خانۂ تلاش میں جائیں

دو درجی مساوات کی جس کی معیاری شکل ذیل میں دی گئی ہے۔ کسی بھی مساوات میں شامل متغیر کی قیمت معلوم کرنا اس مساوات کا حل کہلاتا ہے۔ دو درجی مساوات کے دو اصل حاصل ہوتے ہیں یعنی اس کے متغیر کی دو قیمتیں ہوتی ہیں۔

ax2+bx+c=0

کے حل کے لیے عموماََ تین اہم طریقے اپنائے جاتے ہیں۔

بذریعہ اجزائے ضربی

اس طریقہ سے مساوت کے حل کے لیے پہلے مساوات کو ترتیبِ نزولی میں لکھا جاتا ہے اس کے بعد x² کی رقم کو مستقل مقدار سے ضرب دے دی جاتی ہے اور پھر حاصلِ ضرب کے ایسے اجزائے ضربی بنائے جاتے ہیں جن کو جمع یا تفریق کرنے پر درمیان والی رقم یعنی x کی رقم حاصل ہو۔ اس کے بعد ہر دو رقوم میں سے مشترک حاصل کر کے انھیں اجزاۓ ضربی کی صورت میں لکھا جاتا ہے جو دی گئی مساوات کے اصل ہوتے ہیں۔

بذریعہ تکمیلِ مربع

دوسرے درجے کی مساوات کو ²(a+b) یا ²(a-b) کے کلیات کی صورت میں تبدیل کر کے مساوات کے اصل حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

بذریعہ دو درجی کلیہ

دو درجی کلیہ مساوات کے حل کا آسان طریقہ ہے۔

دو درجی مساوات کے اصل نکالنے کے لیے دو درجی کلیہ۔