زمین

testwiki سے
نظرثانی بتاریخ 11:53، 20 فروری 2025ء از imported>Shuaib-bot (خودکار: حوالہ جات کی درستی)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation خانۂ تلاش میں جائیں

سانچہ:Infobox planet

زمین سورج سے تیسرا سیارہ ہے اور واحد فلکیاتی جسم ہے جس پر زندگی موجود ہے۔ یہ اس لیے ممکن ہے کہ زمین ایک سمندری دنیا ہے، جو نظام شمسی میں واحد ہے جو مائع سطحی پانی کو برقرار رکھتی ہے۔ زمین کے تقریباً تمام پانی اس کے عالمی سمندر میں موجود ہیں، جو زمین کی سطح کے 70.8% حصے کو ڈھانپتے ہیں۔ باقی 29.2% زمین کی سطح خشکی ہے، جس کا زیادہ تر حصہ براعظمی خشک رقبہ کی شکل میں زمین کے نصف کرہ میں پایا جاتا ہے۔ زمین کی زیادہ تر خشکی قدرے نم ہے اور نباتات سے ڈھکی ہوئی ہے، جبکہ زمین کے قطبی صحراؤں میں برف کی بڑی تہیں زمین کے زیرِ زمین پانی، جھیلوں، دریاؤں اور فضائی پانی سے زیادہ پانی اپنے اندر محفوظ رکھتی ہیں۔ زمین کی سطح آہستہ آہستہ حرکت کرنے والی ٹیکٹونک پلیٹوں پر مشتمل ہے، جو پہاڑی سلسلے، آتش فشاں اور زلزلے پیدا کرنے کے لیے آپس میں تعامل کرتی ہیں۔ زمین کا ایک مائع بیرونی کور ہے جو ایک مقناطیسی میدان پیدا کرتا ہے جو زیادہ تر تباہ کن شمسی ہواؤں اور کائناتی تابکاری کو موڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے.

آبادی

زمین کی انسانی آبادی سات ارب ساٹھ کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اور انسان اس پر ہمہ وقت جنگوں میں مصروف رہتے ہیں۔

تاریخ وار ترتیب

سانچہ:اصل مضمون سانچہ:دنیا نقشہ بلحاظ براعظم


نظام شمسی میں پائے جانے والے قدیم ترین مواد کی تاریخ سانچہ:Val ہے۔[1] آغاز میں زمین پگھلی ہوئی حالت میں تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ زمین کی فضا میں پانی جمع ہونا شروع ہو گیا اور اس کی سطح ٹھنڈی ہو کر ایک قرش(crust) کی شکل اختیار کر گئی۔ اس کے کچھ عرصہ بعد ہی چاند کی تشکیل ہوئی۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ مریخ کی جسامت کا ایک جسم تھیا (Theia)، جس کی کمیت زمین کا دسواں حصہ تھی، زمین سے ٹکرایا اور اس تصادم کے نتیجے میں چاند کا وجود عمل میں آیا۔ اس جسم کا کچھ حصہ زمین کے ساتھ مدغم ہو گیا، کچھ حصہ الگ ہو کر خلا میں دور نکل گیا اور کچھ الگ ہونے والا حصہ زمین کی ثقلی گرفت میں آگیا جس سے چاند کی تشکیل ہوئی۔

پگھلے ہوئے مادے سے گیسی اخراج اور آتش فشانی کے عمل سے زمین پر ابتدائی کرہ ہوا ظہور پزیر ہوا۔ آبی بخارات نے ٹھنڈا ہو کر مائع شکل اختیار کی اور اس طرح سمندروں کی تشکیل ہوئی۔ مزید پانی دمدار سیاروں کے ٹکرانے سے زمین پر پہنچا۔ اونچے درجہ حرارت پر ہونے والے کیمیائی عوامل سے ایک (self replicating) سالمہ (molecule) تقریباً 4 ارب سال قبل وجود میں آیا اور اس کے تقریباً 50 کروڑ سال کے بعد زمین پر موجود تمام حیات کا جد امجد پیدا ہوا۔

ضیائی تالیف کے ارتقا کے بعد زمین پر موجود حیات سورج کی توانائی کو براہ راست استعمال کرنے کے قابل ہو گئی۔ ضیائی تالیف سے پیدا ہونے والی آکسیجن فضاء میں جمع ہونا شروع ہو گئی اور کرہ ہوا کے بالائی حصے میں یہی آکسیجن اوزون (ozone) میں تبدیل ہونا شروع ہو گئی۔ چھوٹے خلیوں کے بڑے خلیوں میں ادغام سے پیچیدہ خلیوں کی تشکیل ہوئی جنھیں (eukaryotes) کہا جاتا ہے۔ آہستہ آہستہ یک خلوی جانداروں کی بستیاں بڑی سے بڑی ہوتی گئیں، ان بستیوں میں خلیوں کا ایک دوسرے پر انحصار بڑھتا چلا گیا اور خلیے مختلف کاموں کے لیے مخصوص ہوتے چلے گئے۔ اس طرح کثیر خلوی جانداروں کا ارتقا ہوا۔ زمین کی بالائی فضا میں پیدا ہونے والی اوزون (ozone) نے آہستہ آہستہ زمین کے گرد ایک حفاظتی حصار قائم کر لیا اور سورج کی بالائے بنفشی شعاعوں (ultra violet rays) کو زمین تک پہنچنے سے روک کر پوری زمین کو زندگی کے لیے محفوظ بنا دیا۔ اس کے بعد زندگی زمین پر پوری طرح پھیل گئی۔

زمین کی عمر

اگرچہ کائنات کی عمر کے بارے میں سائنس دان متفق نہیں ہیں، تاہم زمین کی عمر کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ آج سے پانچ ارب سال پہلے گیس اور غبار کا ایک وسیع و عریض بادل کشش ثقل کے انہدام کے باعث ٹکروں میں تقسیم ہو گیا سورج جو مرکز میں واقع تھا سب سے زیادہ گیس اس نے اپنے پاس رکھی۔ باقی ماندہ گیس سے دوسرے کئی گیس کے گولے بن گئے۔ گیس اور غبار کا یہ بادل ٹھندا تھا اور اس سے بننے والے گولے بھی ٹھندے تھے۔ سورج ستارہ بن گیا اور دوسرے گولے سیارے۔ زمین انہی میں سے ایک گولہ ہے۔ سورج میں سارے نظام شمسی کا 99% فیصد مادہ مجتمع ہے۔ مادے کی کثرت اور گنجانی کی وجہ سے اس میں حرارت اور روشنی ہے۔ باقی ماندہ ایک فی صدی سے تمام سیارے جو نظام شمسی کا حصہ ہے بنے۔

نظام شمسی کے یہ گولے جوں جوں سکڑتے گئے ان میں حرارت پیدا ہونے لگی۔ سورج میں زیادہ مادہ ہونے کی وجہ سے اس شدید سمٹاؤ کی وجہ سے ایٹمی عمل اور رد عمل شروع ہوا اور ایٹمی دھماکے شروع ہوئے، جس سے شدید ایٹمی دھماکے ہوئے، جن سے شدید حرارت پیدا ہوئی۔ زمین میں بھی انھی اصولوںکے تحت حرارت پیدا ہوئی۔ حرارت سے مادہ کا جو حصہ بخارات بن کر اڑا فضا کے بالائی حصوں کی وجہ سے بارش بن کر برسا۔ ہزاروں سال یہ بارش برستی رہی۔ ابتدا میں تو بارش کی بوندیں زمین تک پہنچتی بھی نہیں تھیں۔ بلکہ یہ راستہ میں دوبارہ بخارات بن کر اڑ جاتی تھیں۔ مگر لاکھوں کروڑں سال کے عمل سے زمین ٹھنڈی ہو گئی۔ اس کی چٹانیں بھی صاف ہوئیں خشکی بھی بنی اور سمندر وجود میں آئے۔

ارضیاتی تاریخ

سانچہ:اصل مضمون

ساخت اور ڈھانچہ

زمین قطبین پر شلجم کی طرح تقریباً چپٹی گول شکل میں ہے۔[2] زمین کے گھومنے سے اس میں مرکز گریز اثرات شامل ہوجاتے ہیں۔ جس کے باعث یہ خط استوا کے قریب تھوڑی ابھری ہوئی ہے اور اس کے قطبین یا پولز قدرے چپٹے ہیں۔ ان مرکز گریز اثرات ہی کی وجہ سے زمین کے اندرونی مرکز سے سطح کا فاصلہ خط استوا کے مقابلے میں قطبین پر 33 فیصد کم ہے۔ یعنی مرکز سے جتنا فاصلہ خط استوا کے مقامات پر زمین کی سطح تک ہے مرکز سے قطبین کی سطح کا فاصلہ اس سے لگ بھگ ایک تہائی کم ہے۔[3]

کیمیائی ساخت

پرت کی کیمیائی ساخت[4]
مقام کلیہ مرکب
براعظم سمندری
سایقہ SiO2 60.2% 48.6%
ایلومینا Al2O3 15.2% 16.5%
لائم CaO 5.5% 12.3%
Magnesia MgO 3.1% 6.8%
آیرن آکسائڈ FeO 3.8% 6.2%
دوڈیم آکسائڈ Na2O 3.0% 2.6%
پوٹاشیم آکسائڈ K2O 2.8% 0.4%
آئرن آکسائڈ 3 Fe2O3 2.5% 2.3%
پانی H2O 1.4% 1.1%
کاربن دو اکسید CO2 1.2% 1.4%
ٹٹانیم ڈائےآکسائڈ TiO2 0.7% 1.4%
Phosphorus Pentoxide P2O5 0.2% 0.3%
Total 99.6% 99.9%

حوالہ جات

سانچہ:حوالہ جات

حواشی

سانچہ:حوالہ جات

مزید دیکھیے

کرہ ارض

سانچہ:نظام شمسی ناؤ سانچہ:طبعی زمین سانچہ:ویکی ذخائر کا زمرہ

سانچہ:معلومات کتب خانہ

  1. خطا در حوالہ: ناقص <ref> ٹیگ؛ bowring_housch1995 کے نام والے حوالوں کے لیے کوئی متن نہیں دیا گیا
  2. خطا در حوالہ: ناقص <ref> ٹیگ؛ milbert_smith96 کے نام والے حوالوں کے لیے کوئی متن نہیں دیا گیا
  3. خطا در حوالہ: ناقص <ref> ٹیگ؛ ngdc2006 کے نام والے حوالوں کے لیے کوئی متن نہیں دیا گیا
  4. خطا در حوالہ: ناقص <ref> ٹیگ؛ brown_mussett1981 کے نام والے حوالوں کے لیے کوئی متن نہیں دیا گیا