عاد اعظم

testwiki سے
نظرثانی بتاریخ 19:16، 1 مارچ 2025ء از imported>ZumrahBot (خودکار: 3 زمرہ جات کا اضافہ (زمرہ:ابتدائی حساب، زمرہ:تقسیم (ریاضی)، زمرہ:حساب))
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation خانۂ تلاش میں جائیں

سب سے بڑا صحیح عدد جو دو صحیح اعداد کو پورا تقسیم کرے، ان دو اعداد کا عادِ اعظم کہلاتا ہے۔ انگریزی میں عاداعظم کو greatest common divisor (gcd) کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر 30 اور 42 کا عاد اعظم 6 ہے، کیونکہ 30=5×3×242=7×3×2gcd(30,42)=3×2=6

عاد اعظم الخوارزم

اگرچہ دو صحیح اعداد کا عاد اعظم ان اعداد کے ضربی جُز دیکھ کر معلوم کیا جا سکتا ہے، مگر جب اعداد بڑے ہوں تو ضربی جز نکالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ عادِاعظم نکالنے کا ایک تیز طریقہ "تقسیم الخوارزم" کے ذریعے ہے۔ اس الخوارزم کو عموماً یکلڈ کا الخوارزم کہا جاتا ہے۔
یکلڈ الخوارزم: فرض کرو کہ a اور b صحیح اعداد ہیں،  a>0۔ تقسیم الخوازم یکے بعد دیگرے استعمال کرو: b=aq1+r1,0r1<a,a=r1q2+r2,0r2<r1,r1=r2q3+r3,0r3<r3,rn2=rn1qn+rn,0r3<r3,rn1=rnqn+1 اب اگر آخری عدد بچا ہے جو صفر نہیں ہے، تو  rn=gcd(a,b) ۔

مثال: ہم 198اور 1050 کا عادِ اعظم نکالتے ہیں: 1050=198×5+60198=60×3+1860=18×3+618=6×3+0 اس لیے  gcd(198,1050)=6 ۔

مسلئہ اثباتی

اگر a اور b کا عاد اعظم  gcd(a,b) ہو، تو اس عاد اعظم کو a اور b کے لکیری جوڑ کے طور پر لکھا جا سکتا ہے۔ یعنی ایسے صحیح اعداد x اور y موجود ہوں گے کہ  gcd(a,b)=xa+yb

اعداد x اور y کو نکالنے کے لیے عاد اعظم الخوارزم کو اُلٹی طرف سے پڑھا جا سکتا ہے۔ اوپر کی مثال ہم الٹی جانب لکھتے ہیں: 6=6018×3=60(19860×3)×3=198×3+60×10=198×3+(1050198×5)×10=1050×10198×53
گویا x=10 اور y=-53

gcd(1050,198)=10×105053×198

مزید دیکھیے

سانچہ:ریاضی مدد

حوالہ جات

سانچہ:حوالہ جات