طوریہ

testwiki سے
نظرثانی بتاریخ 01:35، 19 فروری 2025ء از imported>ZumrahBot (خودکار: 5 زمرہ جات کا اضافہ (زمرہ:برقی توانائی، زمرہ:عامل تحلیل، زمرہ:الیکٹرانک سرکٹ، زمرہ:مختلط تحلیل، زمرہ:طبیعیات))
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation خانۂ تلاش میں جائیں

سانچہ:اصطلاح برابر

سلسہ RLC دوران اور اس کا طوریہ رسمہ
طوریہ کو بطور گھومتے ہوئے سمتیہ دیکھا جا سکتا ہے

طبیعیات اور ہندسیات میں، طور سمتیہ (طوریہ) ایک ایسی محننی موج (sine wave) کی نمائندگی کرتا ہے جس کا حیطہ (Aطور (θ) اور تعدد (ω) "وقتی-غیرتغیر" ہوں۔ طوریہ کے استعمال سے یہ موج تین جُز سے لکھی جا سکتی ہے اور اس طرح کچھ حسابگری آسان ہو جاتی ہے۔ خاص طور پر، تعدد جُز، جو منحنی موج کی "وقت تابعی" بھی ظاہر کرتا ہے، اکثر اوقات موجوں کے خطی اجتماع کی اجزا موجوں کے لیے یکساں ہوتا ہے۔ طوریہ کے استعمال سے یہ باہر نکل آتا ہے اور پھر ساکن حیطہ اور طور رہ جاتے ہیں، جن کی الجبرائی تولیف کی جا سکتی ہے (بجائے کہ مثلثیاتی)۔ اسی طرح لکیری تفرقی مساوات کو الجبرائی بنایا جا سکتا ہے۔ اس لیے اکثر طوریہ صرف ان دو جُز (حیطہ اور طور) کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

تعریف

عائلری کلیہ بتاتا ہے کہ منحنی موج کو دو مختلط-قدر فنکشن کی حاصل جمع سے ریاضیاتی نمائندہ کیا جا سکتا ہے:

Acos(ωt+θ)=A/2ei(ωt+θ)+A/2ei(ωt+θ),    [1]

یا پھر درج ذیل فنکشن کے حقیقی حصہ سے :

Acos(ωt+θ)=Re{Aei(ωt+θ)}=Re{Aeiθeiωt}.

جیسا کہ اوپر بتایا گیا، طوریہ کو  Aeiθeiωt لکھا جا سکتا ہے یا صرف مختلط دائم  Aeiθ  ۔ دوسری صورت میں یہ سمجھا جائے کہ یہ زیر نظر منحنی موج کے حیطہ اور طور کو رمز کرنے کا طریقہ ہے (اور تمام زیر نظر موجوں کا تعدد برابر ہے)۔

طوریہ کے لیے اس سے بھی زیادہ مختصر نویسی زاویہ کی علامت استعمال کرتے ہوئے  Aθ. ہے۔

منحنی موج کو مختلط میدان میں گھومتے ہوئے سمتیہ کا حقیقی محدر پر مسقط سمجھا جا سکتا ہے۔ سمتیہ کی مطلق قدر ارتعاش کا حیطہ ہے، جبکہ اس کا استدلال (زاویہ) موج کا کُل طور ωt+θ ہے۔ طور دائم θ اس زاویہ کا نمائندہ ہے جو مختلط سمتیہ حقیقی محدر سے وقت t=0 پر بناتا ہے۔

طوریہ حساب

طوریہ پر لکیری عالج کے استعمال سے تعدد تبدیل نہیں ہوتا۔ اس لیے جب تک ایک ہی تعدد رکھنے والی منحنی موجیں لکیری نظام سے گذر رہی ہوں، طوریہ حساب کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دائم (عددیہ) سے ضرب

طوریہ  Aeiθeiωt کو مختلط دائم  Zeiϕ  سے ضرب دینے سے ایک اور طوریہ حاصل ہوتا ہے۔ مطلب یہ کہ اس کا اثر منحنی موج کا حیطہ اور طور (زاویہ) تبدیل کرنے کا ہوتا ہے:

Re{(AeiθZeiϕ)eiωt}=Re{(AZei(θ+ϕ))eiωt}=AZcos(ωt+(θ+ϕ))

برقیات میں Zeiϕ  برقی مسدودیت (جو وقت سے آزاد ہوتی ہے) کی نمائندگی کر سکتی ہے۔ خیال رہے کہ اگر Zeiϕ  سے مراد مختصر نویس علامت میں طوریہ ہو (جو "وقت-منحصری" کو چھپاتا ہے)، تو دو طوریہ کی ضرب دو منحنی موجوں کی ضرب ہے، جو غیر لکیری عالج ہے، اس لیے اس ضرب سے طوریہ حاصل نہیں ہوتا۔ دو منحنی موجوں کی ضرب سے مزید تعدد کا کلمہ حاصل ہوتا ہے، جس کی نمائندگی ایک طوریہ سے نہیں ہوتی۔

جمع

متعدد طوریہ کو جمع کرنے سے نیا طوریہ پیدا ہوتا ہے۔ اس وجہ سے کہ منحنی موجیں جن کا تعدد ایک ہی ہو، کا حاصل جمع بھی منحنی موج ہوتی ہے جس کا تعدد بھی وہی ہوتا ہے:

A1cos(ωt+θ1)+A2cos(ωt+θ2)=Re{A1eiθ1eiωt}+Re{A2eiθ2eiωt}=Re{A1eiθ1eiωt+A2eiθ2eiωt}=Re{(A1eiθ1+A2eiθ2)eiωt}=Re{(A3eiθ3)eiωt}=A3cos(ωt+θ3),

جہاں:

A32=(A1cos(θ1)+A2cos(θ2))2+(A1sin(θ1)+A2sin(θ2))2
tan(θ3)=A1sin(θ1)+A2sin(θ2)A1cos(θ1)+A2cos(θ2).
طوریہ کا حاصل‌جمع گھومتے سمتیہ کی جمع سے

کلیدی نکتہ یہ ہے کہ A3 اور θ3 منحصر نہیں ω اور t پر، جو طوریہ علامت ممکن بناتا ہے۔ حاصل کلام یہ کہ اگر استعمال ہونے والے عالج ایسے ہوں جو نیا طوریہ بنایا کرتے ہوں، تو حسابگری میں 'وقت' اور 'تعدد' کی منحصری کو دبایا جا سکتا ہے اور جواب میں دوبارہ شامل کیا جا سکتا ہے۔ زاویہ کی علامت میں، اوپر والے عالج کو یوں لکھا جا سکتا ہے:

A1θ1+A2θ2=A3θ3

اس کو دیکھنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ دو سمتییہ جن کے متناسق سانچہ:Nowrap اور سانچہ:Nowrap ہوں، کو سمتیائی جمع کرنے سے جو سمتیہ حاصل ہوتا ہے اس کے متناسق سانچہ:Nowrap ہیں۔ دیکھو حراک، نیلی اور سرخ منحنی موج کی حاصل جمع قرمزی رنگ کی منحنی موج ہے۔

تفریق اور تکامل

طوریہ کے وقتی تفریق یا تکامل سے ایک اور طوریہ بنتا ہے۔[2] مثال کے طور پر

Re{ddt(Aeiθeiωt)}=Re{Aeiθiωeiωt}=Re{Aeiθeiπ/2ωeiωt}=Re{ωAei(θ+π/2)eiωt}=ωAcos(ωt+θ+π/2)

اس لیے، طوریہ نمائندگی میں، منحنی موج کا وقتی مشتق اس دائم iω=(eiπ/2ω).  سے ضرب ثابت ہوتا ہے۔ بعینہ، طوریہ کا تکامل ارتباط ہے دائم iω=(eiπ/2ω).  سے تقسیم کے۔ وقتی منحصر جُز  eiωt،  متاثر نہیں ہوتا۔ جب ہم لکیری تفریق مساوات حل کر رہے ہوتے ہیں، تو ہم جُز  eiωt  کو تمام اصطلاحات میں سے علاحدہ کر رہے ہوتے ہیں اور پھر جواب میں دوبارہ گھسا دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر درج ذیل تفریق مساوات میں مکثف کے پار وولٹیج کے لیے RC circuit:

d vC(t)dt+1RCvC(t)=1RCvS(t)

جب وولٹیج ماخذ منحنی موج ہو:

vS(t)=VPcos(ωt+θ),

ہم عوض کر سکتے ہیں:

vS(t)=Re{Vseiωt}
vC(t)=Re{Vceiωt},

جہاں طوریہ  Vs=VPeiθ,  اور طوریہ Vc وہ نامعلوم مقدار ہے جس کا تعین کرنا ہے۔ طوریہ مختصر نویس علامت میں، تفرق مساوات بن جاتی ہے[3]:

iωVc+1RCVc=1RCVs

مکثف کے طوریہ وولٹیج کے لے حل کرنے سے ملتا ہے:

Vc=11+iωRC(Vs)=1iωRC1+(ωRC)2(VPeiθ)

جیسے ہم نے دیکھا، مختلط دائم جُز vC(t)  سے vs(t)  کا اضافی حیطہ اور طور میں فرق کو ظاہر کرتا ہے۔ قطبی متناسق میں، یہ جُز ہے:

11+(ωRC)2eiϕ(ω),    جہاں  ϕ(ω)=arctan(ωRC).

اس لیے:

vC(t)=11+(ωRC)2VPcos(ωt+θϕ(ω))

حوالہ جات

سانچہ:حوالہ جات سانچہ:ریاضی مدد

    • i تخیلاتی ایکائی ہے، جہاں (i2=1)
    • برقی انجینئری کی کتب میں تخیلاتی ایکائی کو j کی علامت سے لکھا جاتا ہے
    • موج کا تعدد ہرٹز کی ایکائی میں ω/2π ہو گا
  1. یہ اس :  ddt(eiωt)=iωeiωt سے حاصل ہوتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ مشتق عالج میں اَسّی دالہ مشتق عالج کا ویژہ دالہ ہے۔
  2. ثبوت: سانچہ:NumBlk چونکہ یہ تمام t کے لیے سچ ہے، خاص:  tπ2ω, ، اس سے پتہ چلتا ہے کہ: سانچہ:NumBlk یہ بھی فوری طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ
    d Re{Vceiωt}dt=Re{d(Vceiωt)dt}=Re{iωVceiωt}
    d Im{Vceiωt}dt=Im{d(Vceiωt)dt}=Im{iωVceiωt}
    ان کو مساوات  سانچہ:EquationNote اور  سانچہ:EquationNote میں ڈال کر، مساوات  سانچہ:EquationNote کو i,  سے ضرب دے کر اور دونوں مساوات کو جمع کر کے حاصل ہوتا ہے:
    iωVceiωt+1RCVceiωt=1RCVseiωt
    (iωVc+1RCVc=1RCVs)eiωt
    iωVc+1RCVc=1RCVs(QED)